حکومت کو سیز فائر میں پہل کرنا ہوگی، ہم سیکولر نظام کے باغی ہیں، شاہد اللہ شاہد


کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان نے اپنے پہلے ویڈیو انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان مذاکرت کے خواہش مند ہیں لیکن مذاکرات کے لئے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنا ضروری ہے، جن میں سرفہرست ڈورن حملے بند کرنا اور قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہونیکا اعلان


آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل کیانی کے خیال میں ادارے، روایات اور شخصیات سے زیادہ اہم ہیں، آئین اور عوام کی رائے نے جڑیں پکڑ لی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ملک میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرسکتی ہیں

حکومت کو سیز فائر میں پہل کرنا ہوگی، ہم سیکولر نظام کے باغی ہیں، شاہد اللہ شاہد


کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان نے اپنے پہلے ویڈیو انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان مذاکرت کے خواہش مند ہیں لیکن مذاکرات کے لئے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنا ضروری ہے، جن میں سرفہرست ڈورن حملے بند کرنا اور قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

اپوزیشن لیڈر کی تقرری ، حکومت نے بد نیتی کا مظاہرہ کیا،لیاقت بلوچ


سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر میں حکومت نے بد نیتی کا مظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ میں موجود دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پیپلز پارٹی سے زیادہ تعداد میں موجود ہیں لیکن ان کا اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کو قابل قبول نہیں تھا کیونکہ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے کا عہد کیا ہوا ہے۔

اورکزئی ایجنسی میں سنی مرکز پر طالبان کے خوفناک حملے میں 13 افراد ہلاک


پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں مقامی سنی کمانڈر ملا نبی حنفی کے مرکز پر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں نے خودکش حملہ اور فائرنگ کرکے 13سنیوں کو ہلاک اور 10 کوزخمی کردیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیا


صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 23 مئی کی صبح دس بجے طلب کر لیا۔چینی وزیر اعظم Li Keqiang سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چینی وزیر اعظم کے خطاب کے لئے خصوصی طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد


الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اِس حلقے 43پولنگ اسٹیشنز پر ہی ری پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا موقف سنے کے بعد فیصلہ سنایا۔

قومی اسمبلی ،سینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرینگے: بلاول


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نامساعد حالات میں انتخابات میں حصہ لیا، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 250 میں 19 مئی کو دوبارہ پولنگ ہو گی، اس حلقے میں دھاندلی اور تاخیر سے پولنگ شروع ہونے کے باعث انتخاب کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔