2013-10-06 20:22:08

ایران کی خارجہ پالیسی میں بڑی کامیابیوں سے غاصب صہیونی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار


لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے گذشتہ روز بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا خطاب، دنیا کے ملکوں کی توجہ کا مرکز رہا اور عالمی سطح پر اس خطاب کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس موضوع نے غاصب صہیونی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر کا بڑا حصہ ایران کے جوہری مسئلہ سے مختص رکھا۔

لبنان میں ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلیاں، سیاسی راہ حل کی سمت مثبت طریقے سے آ‏‏گے بڑھ رہی ہیں اور عالمی برادری کو مل کر شام کے بحران کے حل میں مدد کرنی چاہیے۔