امریکی سفارت کار کو روس سے نکل جانے کا حکم PDF Print E-mail
Written by Administrator   
Friday, 17 May 2013 18:18

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رایان فوگول ناپسندیدہ شخصیت ہے اور اسے جلد سے جلد روس سے نکل جانا چاہیے۔ اس واقعہ سے امریکہ اور روس کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

روس کی ایک خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کی رپورٹ کے مطابق رایان فوگول ماسکو میں امریکی سفارت خانے کا تھرڈ سیکرٹری نہیں ہے بلکہ وہ درحقیقت سی آئي اے کا جاسوس ہے۔

اس خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ رایان فوگول کو اس وقت گرفتار کیا گيا جب وہ روس کے ایک خصوصی سکیورٹی اہلکار سے جاسوسی کا کام لینا چاہتا تھا۔ اور گرفتاری کے دوران اس سے خفیہ آلات اور بڑی تعداد میں رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔