امریکہ میں اسلام کے تعارف کے موضو ع پر ایک سیمینار PDF Print E-mail
Written by alihaider   
Tuesday, 14 May 2013 13:25

شمالی امریکہ کے اسلامی معاشرے نے اسلام کے تعارف کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کرنے کا اقدام کیا ہے۔
یہ تین روزہ سیمینار۲۵سے۲۷مئی تک امریکہ کے شہرہٹ فورڈ میں منعقد ہے جس میں اسلامی دانشوروں سمیت تقریبا ۱۵ہزار وفد شرکت کر رہے ہیں۔اس سیمینار میں اسلام اور مسلمانوں سے مربوط مختلف موضوعات پرنشستیں منعقد ہوں گی۔
اس کانفرنس کا اصلی موضوع ماڈرن دنیا میں اسلام ہے کہ جس کے ذیل میں کفر علمی اور ماڈرنزم انقلاب میں قرآن کریم کا مقام سیکولرزم اور اسلام جیسے موضوعات پر بھی بحث وگفتگو کی جائے گی۔
ایسنا انسٹی ٹیوٹ کے ایک عہدیدار عظیم خان نے کہا ہے کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد پر امن معاشرے کے وجود کے لیے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مذاکرات کا ماحول ایجاد کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت امریکہ میں تقریبا سترلاکھ مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں کہ جنہیں نائن الیون کے واقعہ کے بعد سے اسلام فوبیا کے اقدامات کا سامنا ہے۔

Last Updated on Tuesday, 14 May 2013 13:32