امریکا، ایران کی عظمت کا قائل ہو گیا ہے PDF Print E-mail
Written by Administrator   
Sunday, 06 October 2013 20:24

سید حسین نقوی حسینی نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ علاقے میں امریکہ سخت مسائل کا شکار ہے اور اسی وجہ سے وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے۔

نقوی حسینی نے کہا کہ امریکہ علاقے میں اپنی پوزیشن کے پیش نظر جانتا ہے کہ اس کے پاس ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے علاوہ اور کوئي چارہ نہیں ہے اور شام کا بحران بھی ایران کےساتھ مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ بھی جانتا ہے کہ اگر وہ ایران کا احترام نہیں کرے گا تو علاقے میں اس کے لئے کوئي جگہ نہیں رہے گي لہذا ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مذاکرات بھی کرے گا اور اس طرح سے کسی نتیجے تک بھی پہنچے گا۔

نقوی حسینی نے صیہونی حکومت کے ساتھ ملاقات میں باراک اوباما کے اس بیان کو مسترد کیا کہ پابندیوں کی بنا پر ایران مذاکرات پر راضی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہے جس نے کئي مہینوں سے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی رٹ لگا رکھی ہے اور ایران و امریکہ کے درمیاں ہاٹ لائن کا مطالبہ کررہا ہے۔

نقوی حسینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں اور صدر جناب حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفوں پر امریکی صدر کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دو مقامات پر اوباما ملت ایران کی عظمت کے سامنے احترام سے پیش آئے ہیں۔