مصر میں 20 ہزار افراد نے شیعہ مذہب قبول کر لیا PDF Print E-mail
Written by alihaider   
Tuesday, 14 May 2013 13:48

مصر میں تکفیری گروپ اور وہابی مذہب شیعہ کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ شیعوں کا قتل عام کیا جائے لیکن اس کے باوجود مصر کے شہر اسکندریہ میں 20 ہزار افراد نے شیعہ مذہب قبول کیا ہے۔
اس سے قبل بھی الازھر یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے شیعہ مذہب قبول کیا تھا جس پر بہت شور اٹھا تھا اور الازہر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے شیعہ مذہب قبول کرنے والی طالبہ سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی تھی۔
یاد رہے کہ مصر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف وہابیوں کے شدت پسندانہ اقدامات کے باوجود مصر کے لوگوں میں شیعہ مذہب کی طرف رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مصر میں شیعہ مسلمانوں کی تعداد 20 لاکھ ہے۔