صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیا PDF Print E-mail
Written by Administrator   
Friday, 17 May 2013 17:04

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس 23 مئی کی صبح دس بجے طلب کر لیا۔چینی وزیر اعظم Li Keqiang سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے چینی وزیر اعظم کے خطاب کے لئے خصوصی طور پر سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ممکن نہیں ہے اس لیے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا۔صدارتی ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم کے خطاب کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔

Last Updated on Friday, 17 May 2013 17:29