این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد PDF Print E-mail
Written by Administrator   
Friday, 17 May 2013 16:54

الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اِس حلقے 43پولنگ اسٹیشنز پر ہی ری پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم اور تحریک انصاف کا موقف سنے کے بعد فیصلہ سنایا۔این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کی۔دوران سماعت ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری بھی موجود تھے،تحریک انصاف کے رہ نما عارف علوی بھی الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے این اے 250 کے43 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کروانا ناانصافی اور امتیازی سلوک ہے ، ان کا مطالبہ ہے کہ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاکہ کراچی کا مینڈیٹ بدل چکا ہے ، پورے شہر میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔