صہیونیوں نے جنین کی ایک مسجد کے امام جماعت کو گرفتار کر لیا ہے PDF Print E-mail
Written by alihaider   
Tuesday, 14 May 2013 13:43

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی پولیس نے ۱۳مئی بروز سوموار کو اردن کے مغربی کنارے میں واقع جنین کی جلقموس مسجد کے پچاس سالہ امام جماعت ولید محمد الحاج کو گرفتار کر لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان کے گھر پر حملہ کر کے  انہیں گرفتار کیا ہے۔
صہیونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اس امام جماعت کی صورتحال کے بارے ابھی کوئی خبرنہیں ہے۔
دوسری جانب کئی صہیونی شہریوں نے نابلس کے جنوب میں واقع شہر الساویہ میں موجود فلسطینی زمینوں پر حملہ کیا ہے۔