قومی اسمبلی ،سینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرینگے: بلاول PDF Print E-mail
Written by alihaider   
Tuesday, 14 May 2013 20:01

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نامساعد حالات میں انتخابات میں حصہ لیا، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے رہ نماوٴں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اہم عہدیدار اور نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی شریک تھے۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حالیہ انتخابات اورسندھ میں حکومت سازی اور مستقبل کے سیاسی منظر نامے پرغور کیا گیا۔اجلاس سے بلاول بھٹو زرداری نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارتی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی، ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کریں گے اور قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن کا بھرپور کردارادا کریں گے۔